Ibn-e-Insha was a distinguished columnist, writer, translator, humorist and poet. He studied Hindi literature deeply. Ibn-e-Insha has left a vast collection of works and compilations based on travelogues, translations and poetry in Urdu literature. Khaleel ur Rahman Azmi was a poet and critic of Urdu and was associated with the movement of progressive writers. He is counted among the founders of modern Urdu ghazal. Ibne Insha of Karachi and Azmi of Aligarh became the pen-friend of each other because of their equal mental ideas. This book is a collection of a few letters by Ibne Insha written to Azmi./ابن انشا ایک بلند پایہ کالم نگار، مصنف ، مترجم، مزاح نگار اور شاعر تھے۔ ہندی ادب کا انھوں نے گہرا مطالعہ کیا تھا۔ سفرناموں، ترجموں اور شاعری پر مبنی تصنیفات اور تالیفات کا ایک وسیع ذخیرہ ابن انشا نے اردو ادب میں چھوڑا ہے۔ خلیل الرحمن اعظمی اردو کے شاعر اور نقاد تھے اور ترقی پسند مصنفین کی تحریک سے وابستہ تھے۔ وہ جدید غزل کے بنیاد گزاروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ کراچی کے ابن انشا اور علی گڑھ کے اعظمی اپنے یکساں ذہنی افکار و نظریات کے باعث ایک دوسرے کے قلمی دوست بنے۔ یہ کتاب اعظمی کو تحریرکردہ ابن انشا کے چند خطوط کا مجموعہ ہے۔