In every era of Urdu fiction, two perspectives have been authentic and popular. One of these angles is the knowledge of the ground phenomenon and under this, the fiction writer has seen the phenomena of life very closely. The second point of view is the claimant of imaginative tendency and under its influence, the fiction writer has taken a wandering look at the surroundings from the height of imagination and thus his gaze did not stop at a particular place or point instead all environments have been covered. An analytical research and critical review of the art of some well-known Urdu fiction writers has been presented in this book./اردو افسانے کے ہر دور میں دیکھنے کے دو زاویے مستند اور مقبول رہے ہیں۔ ان میں سے ایک زاویہ تو زمینی رجحان کا علم بردار ہے اور اس کے تحت افسانہ نگار نے زندگی کے مظاہر کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ دوسرا زاویہ نگاہ تخیلی رجحان کا داعی ہے اور اس کے زیر اثر افسانہ نگار نے تخیل کی بلندی پر سے گرد و نواح پر ایک اچٹتی سی نظر ڈالی ہے اور یوں کسی خاص مقام یا نقطے پر اس کی نگاہیں مرتکز ہو کر رک نہیں گئیں بلکہ سارے ماحول کا احاطہ کرتی چلی گئی ہیں۔ اس کتاب کے کچھ معروف اردو افسانہ نگاروں کے فن کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔